ملکہ برطانیہ نے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل سے اپنی پلیٹینم جوبلی کے موقع پر صرف 15 منٹ کی ملاقات کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ اپنے تین سالہ بیٹے اور ایک سالہ بیٹی کے ہمراہ چار روزہ جشن میں شرکت کے لیے گئے تھے۔
یہ ملکہ ایلزبتھ کی اپنی ہم نام پڑ پوتی کے ساتھ پہلی ملاقات تھی جو صرف 15 منٹ جاری رہی۔
ہیری اور میگھن کو شاہی بگھی میں بھی سوار نہیں کیا گیا تھا نہ ہی انہیں شاہی خاندان کے افراد کے ہمراہ بالکونی میں کھڑا ہونے دیا گیا۔
یاد رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل اپنے شاہی عہدوں سے دستبردار ہوچکے ہیں، انہوں نے امریکا میں مستقل سکونت اختیار کرلی ہے۔
Comments are closed.