بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بی جے پی ارکان کے گستاخانہ الفاظ پر او آئی سی سے بات ہوئی ہے، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکریٹری سے بی جے پی ارکان کے توہین آمیز الفاظ پر بات ہوئی ہے۔ 

اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ او آئی سی کے جنرل سیکریٹری کو بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا اور وہاں مسلمانوں کو درپیش جبر کی صورتحال پر پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ او آئی سی سے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا اور مسلمانوں پر جبر کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر بات ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.