افغان صوبہ کنڑ کے دارالحکومت اسدآباد میں دھماکے سے ایک طالبان جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے جن میں دو شہری بھی شامل تھے۔
افغانستان کے خبر رساں ادارے خامہ کے مطابق یہ دھماکا صبح 9 بجے کے قریب ہوا۔
طالبان جنگوؤں کی گاڑی سڑک پر نصب بارودی سُرنگ سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی، زخمیوں کو سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔
محکمہ صحت حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 2 افراد کی حالت نازک ہے۔
طالبان رہنماؤں کی طرف سے واقعے پر ردعمل آنا باقی ہے، تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
دریں اثنا، قندوز اور بدخشاں صوبوں میں بھی دو دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
مقامی افراد کے مطابق دونوں دھماکوں میں طالبان کو نشانہ بنایا گیا جس میں 4 طالبان زخمی ہوئے۔
Comments are closed.