بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویڈیو: سیڑھیوں سے ’اسکوٹی‘ پھینکنے پر خاتون پر لاکھوں روپے کا جرمانہ

اٹلی میں ایک خاتون امریکی سیاح کو تاریخی مقام سے اپنی ’اسکوٹی‘ پھینکنا مہنگا پڑگیا۔

یہ واقعہ اٹلی کے دارالحکومت روم میں پیش آیا جسے ایک راہگیر نے اپنے فون کے کیمرے میں قید کر لیا۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون امریکی سیاح نے روم کے تاریخی مقام ’اسپینش اسٹیپس‘ سے اپنا کرائے کا الیکٹرک اسکوٹر نیچے پھینک دیا۔ 

اس واقعے کے بعد پولیس نے خاتون کو اُس کے ساتھی سمیت گرفتار کیا اور اُن پر پاکستانی 172,000 روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا۔

واقعے کے بعد دونوں سیاحوں پر تاحیات احاطے میں آنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ 

خیال رہے کہ اسپینش اسٹیپس اطالوی دارالحکومت کے محفوظ ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔  

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.