وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اعتراف کر ہی لیا کہ عمران صاحب نے 4 سال میں 20 ہزار ارب روپے کا قرض لیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ قرض تاریخ پاکستان میں لیے گئے مجموعی قرض کا 76 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے بہت سے اعتراف ابھی عمران صاحب نے کرنے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران صاحب نے آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدہ کیا اور ڈالر 115 سے 189 پر لے گئے۔
وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی تباہی کے ظلم ڈھائے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ قیراط، خیرات اور کرپشن کے ثمراث کا اعتراف بھی جلد ہوگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اعتراف کیا تھا کہ قیامِ پاکستان کے بعد ستر برسوں میں جتنا قرضہ لیا گیا، اس کا 80 فیصد نہیں بلکہ 76 فیصد پی ٹی آئی حکومت نے لیا۔
Comments are closed.