بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہم نے ملکی قرض 76 فیصد بڑھایا، شوکت ترین کا اعتراف

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اعتراف کیا ہے کہ قیامِ پاکستان کے بعد ستر برسوں میں جتنا قرضہ لیا گیا، اس کا 80 فیصد نہیں بلکہ 76 فیصد پی ٹی آئی حکومت نے لیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےشوکت ترین کا کہنا تھا کہ اعداد و شمار جھوٹ نہیں بولتے، یہ آپ کا منہ چڑاتے ہیں۔

انہوں نے مفتاح اسماعیل کے پیش کردہ بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے وہی پرانے پاکستان والے فارمولے چلادیئے ہیں، یہ حکومت جولائی میں پیٹرول پر 35 روپے لیوی بڑھائے گی جس سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔

عمر ایوب نے کہا کہ بجلی کی قیمت ہماری حکومت 16 روپے فی یونٹ چھوڑ کر گئی تھی، جولائی میں بجلی کی قیمت ٹیکس کے ساتھ39 یا 40 روپے فی یونٹ جائے گی۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کی قیمتیں بھی بڑھیں گی جس سے مہنگائی پچیس سے تیس فیصد پر چلی جائے گی۔ صنعتوں کی مراعات ختم کرنے سے بے روزگاری بڑھے گی۔

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ جولائی میں پیٹرول 300 سے 310 روپے تک چلا جائے گا۔ تحریک انصاف بجلی کی قیمت 16 روپے یونٹ چھوڑ کر گئی، اب بجلی 39 روپے فی یونٹ ہوجائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.