امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک کُتا ڈپارٹمنٹل اسٹور میں گھس گیا جسے باہر نکالنے کے لیے پولیس بلانا پڑی۔
پولیس ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ ایک 61 کلو وزنی کُتا جنرل اسٹور میں مٹرگشت کر رہا تھا، ملازمین نے پہلے کتے کو گھومنے دیا کیونکہ وہ کسی گاہک کو تنگ نہیں کر رہا تھا۔
ملازمین نے اسٹور بند کرتے وقت پولیس کو بلایا کیونکہ کتا کئی گھنٹوں سے وہاں تھا اور جانے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا۔
پولیس کے مطابق کتا کینائن نسل کا تھا، جسے اس کے مالک سے ملوادیا گیا ہے۔
Comments are closed.