بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان نے کبھی اپنی حکومت کا بجٹ دیکھا ہے؟ شاہد خاقان عباسی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کبھی اپنی حکومت کا بجٹ دیکھا ہے؟ پچھلی حکومت نے جو آئی ایم ایف سے معاہدے کیے، بجٹ میں اس کی جھلک ہے۔

 جیو نیوز کے پروگرام’’نیا پاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں ریلیف دینے کی پوری کوشش کی ہے، عمران خان کی حکومت کی وجہ سے ہم چینی، گندم اور کھاد امپورٹ کررہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مشکل حالات میں حقیقی بجٹ دیا گیا ہے، تنقید کرسکتے ہیں جو ہر ایک کاحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ سے معیشت کو استحکام ملے گا، بجٹ بنا دیا ہے اب اس پر عمل درآمد کرنا ہے، ہم نے بجٹ میں کم سے کم بوجھ عوام پر ڈالا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بات سیاست کی نہیں ملک کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.