پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپوزیشن لیڈر کا نام فائنل کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے میاں محمود الرشید کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دے دی۔
ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ میاں اسلم اقبال پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔
دوسری جانب پنجاب کابینہ میں توسیع کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کل مزید 20 وزرا حلف اٹھا سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رانا مشہود، مجتبیٰ شجاع، عمران نذیر، طاہر خلیل سندھو، چوہدری اقبال اور یاور زمان کی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔
ان کے علاوہ کرنل ریٹائرڈ ایوب، تنویر اسلم، بلال یاسین، سیف کھوکھر، ذکیہ شاہ نواز، منشا اللّٰہ بٹ اور جہانگیر خانزادہ کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنل ریٹائرڈ طارق، عظمیٰ بخاری، کاظم علی اور ندیم کامران کی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے مزید 3 وزرا اور 2 مشیروں کی صوبائی کابینہ میں شمولیت متوقع ہے۔
Comments are closed.