بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دیا گیا، چیئرمین ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین عاصم احمد نے کہا ہے کہ بجٹ میں عام آدمی اور تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

عاصم احمد کا کہنا ہے کہ مقامی ٹیکسز 52 فیصد ہیں، 48 فیصد ٹیکس آمدنی درآمدات پر ٹیکسوں سے ہوئی، بجٹ میں 355 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگائے گئے ہیں، زیادہ آمدن والے افراد پر ٹیکس لگایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نان فائلرز پر اضافی ٹیکس لگائے گئے ہیں۔ ریئل اسٹیٹ اور فارم ہاؤسز پر بھی ٹیکس بڑھائے گئے ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ ٹریکٹر کی درآمد اور سولر پینل پر کسٹم ڈیوٹی میں چھوٹ دی گئی ہے جبکہ ایل ای ڈی لائٹس کو سستا کرنے کے اقدامات کیے ہیں اور ادویات کے خام مال کو سستا کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.