وفاقی بجٹ میں شاہراہوں اور بندرگاہوں کے لئے 202 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ عوام کو مواصلات کی سہولت فراہم کرنے سے صنعت و تجارت کو ترقی ملتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مواصلات سے کسان کو منڈیوں تک رسائی ملتی ہے اور لاکھوں لوگوں کو روزگار بھی مہیا ہوتا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ماضی میں ہمارا طرۂ امتیاز رہا ہے کہ ہم نے موٹرویز شروع کیں اور انہیں پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آج یہ موٹرویز لاکھوں لوگ روزانہ کی بنیاد پر استعمال کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومتی سرمایہ کاری کے علاوہ شاہراہوں کی تعمیر کے لیے غیر سرکاری سرمایہ بھی استعمال کر رہے ہیں۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ نجی شعبے کے اشتراک سے شاہراہیں تعمیر کرنے کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
Comments are closed.