بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انکم ٹیکس سلیبز 12 سے کم کر کے 7 کردیے گئے

تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس سلیبز 12 سے کم کر کے 7 کردیے گئے۔

فنانس بل کے مطابق سالانہ 6 لاکھ تک آمدن پر ٹیکس استثنیٰ ہوگا جبکہ 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے تک تنخواہ پر 100 روپے ٹیکس ہوگا۔

بل کے مطابق 12 لاکھ سے 24 لاکھ سالانہ آمدن پر 7 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پونے چار سال معاشی بے انتظامی عروج پر تھی، ناتجربہ کار ٹیم نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا، مفتاح اسماعیل

فنانس بل کے مطابق 24 لاکھ سے 36 لاکھ آمدن تک 84 ہزار فکس رقم ادا کرنا ہوگا جبکہ اس سلیب میں آمدن پر 12.5 فیصد انکم ٹیکس الگ ٹیکس ہوگا۔

اسی طرح 36 لاکھ سے 60 لاکھ روپے تک آمدن پر 2 لاکھ 34 ہزار فکس رقم ادا کرنا ہوگی، جبکہ سالانہ آمدن پر 17.5 فیصد الگ سے انکم ٹیکس ہوگا۔

60 لاکھ سے ایک کروڑ 20 لاکھ آمدن پر 6 لاکھ 54 ہزار فکس رقم ادا کرنا ہوگی جبکہ سالانہ آمدن پر الگ سے 22.5 فیصد انکم ٹیکس دینا ہوگا۔

ایک کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد آمدن پر 20 لاکھ 4 ہزار فکس رقم ادا کرنا ہوگی، جبکہ 32.5 فیصد ٹیکس الگ سے ادا کرنا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.