بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی سفارتی مشن برائے فلسطین براہ راست واشنگٹن کو رپورٹ کرے گا

یروشلم میں تعینات امریکا کے سفارتی مشن برائے فلسطین کے مینڈیٹ میں اضافہ کردیا گیا ہے، اب اہم سفارتی اُمور پر مشن کا عملہ براہ راست واشنگٹن سے رابطہ کرے گا۔

نئی ترامیم کے بعد یونٹ برائے فلسطینی اُمور کا نام اور انتظامی حیثیت تبدیل کرکے دفتر برائے فلسطینی اُمور (Office of Palestinian Affairs, OPA) رکھ دیا گیا ہے۔

سفارتی مشن کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ او پی اے یروشلم میں قائم امریکی سفارتخانے کی وساطت سے کام کرے گا۔

لائیر لاپد اور کامدین نے دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر دستخط کیے۔

انہوں نے بتایا کہ اب سفارتی مشن اہم معاملات پر براہ راست امریکی دفتر خارجہ سے رابطہ کرسکے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سفارتی رپورٹنگ اور عوام کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لیے نیا انتظامی ڈھانچہ تخلیق کیا گیا ہے۔

فلسطینی حکام نے فی الوقت کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا، گزشتہ روز امریکی دفتر خارجہ کے نمائندہ خصوصی ہادی امر کی رم اللّٰہ میں فلسطینی حکام سے ملاقات ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.