لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کے الزام میں انسداد دہشت گردی عدالت نے شفقت محمود، حماد اظہر، اسلم اقبال اور یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے 13 رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے تمام ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے ملچکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔
ضمانت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حماد اظہر نے الزام عائد کیا کہ رانا ثنا اللّٰہ اور مریم نواز کی ہدایات ہیں کہ دہشت گردی کے پرچے کاٹے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پر دہشت گردی کے پرچے کٹوانے سے لوڈ شیڈنگ سے توجہ نہیں ہٹائی جاسکتی۔
اس سے قبل لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد 13 رہنماؤں نے عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کی تھی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کے ملزمان پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے آج وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما جمشید چیمہ، حماد اظہر، یاسمین راشد سمیت شفقت محمود اور عندلیب عباس سمیت دیگر رہنماؤں نے عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کی۔
واضح رہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے عدالت میں درخواست دی تھی۔
عدالت نے شاہدرہ پولیس اسٹیشن کی درخواست پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
Comments are closed.