بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایک بڑے کھلاڑی کے بارے میں عاقب جاوید کا سچ

سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے کہا ہے کہ عاقب جاوید نے میچ فکسنگ کی تحقیقات میں سچ سچ بتا دیا تھا کہ ایک بڑے کھلاڑی نے انڈر پرفارم کرنے کے لیے گاڑی لی۔

سابق چئیرمین پی سی بی خالد محمود نے قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کے دورے کے موقع پر ایک بار پھر سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ہیڈ کوچ لاہور قلندرز عاقب جاوید کے بارے میں اظہار خیال کیا ہے اور میچ فکسنگ کے لیے ہونے والی تحقیقات کے حوالے سے بات کی ہے۔

خالد محمود نے کہا کہ عاقب جاوید بڑے کھرے اور سچے انسان ہیں، جھوٹ نہیں بولتے، میرے دور میں میچ فکسنگ کا بہت شور مچا ہوا تھا،  اس لیے میچ فکسنگ کے حوالے سے میں نے تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ تحقیقات میں جو جو پیش ہوئے سب نے جھوٹ بولا لیکن میچ فکسنگ کی تحقیقات میں عاقب جاوید نے سچی باتیں کیں۔

خالد محمود نے مزید کہا کہ عاقب جاوید نے ایک بڑے کھلاڑی کے بارے میں گاڑی لینے کی گواہی دی،  عاقب جاوید نے بتایا کہ انڈر پرفارم کرنے کے لیے بڑے کھلاڑی نے گاڑی لی، عاقب جاوید کی یہی اچھی بات تھی کہ حلف کے مطابق سب بتا دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.