بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عامر لیاقت کا عمران خان کیلئے آخری پیغام کیا تھا؟

معروف سیاست داں، رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی جانب سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے لیے چھوڑا گیا آخری پیغام سامنے آ گیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صحافی کی جانب سے عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد عمران خان اور عامر لیاقت حسین سے متعلق ایک دعویٰ سامنے آیا ہے۔

صحافی کا اپنے اکاؤنٹ پر اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بتانا ہے کہ اُنہیں رواں سال اپریل کے مہینے میں عامر لیاقت حسین نے عمران خان کے لیے ایک پیغام بھیجا تھا۔

پیغام میں عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ ’اگر میں مر جاؤں تو سب سے کہہ دینا، میں منحرف نہیں ہوں، میں عمران خان کا ہوں، مگر میرے ساتھ اتنی زیادتیاں ہوئیں ہیں کہ اپنے دل کی بھڑاس نکالتا ہوں، ورنہ میرا ووٹ تو اُسی (عمران خان) کا ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم این اے عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے تھے، اسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹرز نے اُن کی موت کی تصدیق کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.