
سوشل میڈیا پر ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران اس کے پیروں میں گِدھ آ کر بیٹھ گیا۔
یہ مختصر سی ویڈیو 6 جون کو ٹوئٹر پر اپ لوڈ کی گئی تھی جسے اب تک ڈیڑھ کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہزاروں فٹ کی بلندی پر ایک گِدھ سیاہ پیراگلائیڈر کے ساتھ پرواز کرتا ہے اور بعد میں اس کے پیروں میں بیٹھ جاتا ہے۔
پیراگلائیڈر نے گِدھ کے پروں پر ہاتھ بھی پھیرا اور گِدھ بھی پیراگلائیڈنگ سے محظوظ ہوتا رہا۔
کمنٹس سیکشن میں ایک ٹوئٹر صارف نے بتایا کہ ’پیرا ہاکنگ‘ نامی ایک سرگرمی بھی ہوتی ہے جس میں باز اور دیگر بڑے پرندوں کے ساتھ پیراگلائیڈنگ کی جاتی ہے۔
صارف نے بتایا کہ اس کے لیے پرندوں کو پیراگلائیڈرز کے ساتھ اُڑنے کی تربیت دی جاتی ہے۔
Comments are closed.