charlotte hookup bars black gay hookup hookup Vincentown New Jersey dailydot hookup app hookup hotshot mature hookup bbw com

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عامر لیاقت کی موت پر دانیہ ملک کی والدہ کا موقف سامنے آگیا

معروف ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی موت پر ان کی تیسری بیوی دانیہ ملک کی والدہ سلمیٰ بیگم کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔

سلمیٰ بیگم  نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت کی اچانک وفات کا سن کر افسوس ہوا، تین، چار دن پہلے عامر لیاقت کا صلح کے لیے فون آیا تھا۔

سلمیٰ بیگم نے کہا کہ خلع کے کیس کے بعد عامر لیاقت شروع دن سے صلح کرنا چاہتے تھے، میں نے کہا کہ معاملہ کافی بگڑ گیا ہے، پہلے اپنے آپ کو سنبھالو پھر دیکھیں گے، عامر لیاقت صلح کا سن کر کافی خوش تھے، کہا گاؤں میں آکر معافی مانگوں گا۔

انہوں نے کہا کہ طلاق نہیں ہوئی تھی، عدالت بھی صلح کا موقع دیتی ہے، پولیس ہم سے کیا تفتیش کرے گی، کیا ہم عامر لیاقت کے ساتھ رہتے تھے؟ ہم کوئی بڑے لوگ نہیں جو عامر لیاقت پر دباؤ ڈالتے، عامر لیاقت نے ہمیں ٹارچر کیا اور دباؤ ڈالا تھا۔

دانیہ ملک کی والدہ نے کہا کہ اگر حکومت سیکیورٹی دے گی تو عامر لیاقت کی تدفین پر کراچی جائیں گے، وہ ہمارا بیٹا تھا، ہمارا داماد تھا اور ابھی تک دانیہ اس کے نکاح میں ہے۔

واضح رہے کہ رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی، دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح اور 11 کروڑ 51 لاکھ، 50 ہزار روپے حق مہر کا بھی دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ کی جانب سے ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین نے رواں سال کے آغاز میں لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ دانیہ ملک سے تیسری شادی کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.