اگلے مالی سال عوام پر بلاواسطہ ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی، آئندہ سال بلاواسطہ ٹیکس وصولیاں بڑھانے کی وفاقی بجٹ 23-2022 میں تجویز ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاواسطہ ٹیکس وصولیوں میں 1048 ارب روپے اضافے کی سفارش متوقع ہے۔
بلاواسطہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4695 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ بجٹ میں براہ راست ٹیکس وصولیوں کا ہدف 2560 ارب روپے مقرر کرنے کی سفارش ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ بجٹ میں مجموعی آمدن کا تخمینہ تقریباً 9 ہزار ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز بھی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 7255 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے، نان ٹیکس کی مد میں 1626 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
Comments are closed.