glasgow hookups hookup Suplee PA mature hookup app my uber hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کا آسان اقساط پر سولر پینلز دینے پر غور

وفاقی حکومت نے صارفین کو آسان اقساط پر سولر پینلز دینے پر غور شروع کردیا۔

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نےکہا ہے کہ سولر پینلز پر ساڑھے17فیصد جی ایس ٹی ختم کرنے کے ساتھ صارفین کو آسان اقساط پر سولر پینلز دینے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کوئلے کی درآمد شروع کردی ہے، تریموں میں چوتھے ایل این این جی پلانٹ کو بھی جلد بنائیں گے، ملک میں 84فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ ساڑھے تین گھنٹے ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران خرم دستگیر نے کہا کہ  آئندہ مالی سال سے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کےلیے بجلی مہنگی نہیں کریں گے۔

خرم دستگیر نے کہا کہ صنعتی شعبے کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے، کوئلے کے پیداواری پلانٹ سے 600 میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال اس وقت 4 ہزار میگا واٹ کے قریب ہے، 15 جون کو 650 میگا واٹ مزید بجلی سسٹم میں آجائے گی، نیو کلیئر پاور پلانٹ 2 سے بھی 1100 میگا واٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.