whisper hookup hookup Parsippany NJ hookup Monmouth Junction NJ bbw hookups app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کرکٹ کے بجائے کوہلی کی انسٹاگرام پر حکمرانی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی انسٹاگرام پر 200 ملین فالوورز رکھنے والے پہلے بھارتی بن گئے۔

گزشتہ روز ویرات کوہلی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 200 ملین فالوورز کا ہندسہ عبور کرنے والے پہلے بھارتی بن گئے۔ 

کوہلی، دنیا کے مقبول ترین کرکٹرز میں سے ایک ہیں جو میدان میں ریکارڈ توڑنے کے لیے جانے جاتے ہیں لیکن یہ سنگ میل ظاہر کرتا ہے کہ پوری دنیا میں اُن کے چاہنے والوں کی تعداد کتنی زیادہ ہے۔

ویرات کوہلی نے اپنے فالوورز کا شکریہ ادا کرنے کے لیے انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کوہلی کے مختلف ویڈیو کلپس کی مدد سے بنائی گئی۔

اُنہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’میری 200 ملین انسٹاگرام فیملی کا شکریہ۔‘

واضح رہے کہ 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ویرات کوہلی نے بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی تھی اور بعد میں انہیں ون ڈے کی کپتانی سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔

اس کے فوراً بعد، وہ بھارت کے ٹیسٹ کپتان کے طور پر بھی دستبردار ہوگئے تھے، ان کی جگہ روہت شرما کو تمام فارمیٹس میں کپتان بنایا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.