وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے عوام سے کیا وعدہ پورا کر دکھایا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں شہباز اسپیڈ سے عوام کو 40 روپے کلو آٹے کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 100 موبائل اسٹورز سے سستا آٹا فراہم کیا جارہا ہے، سستے آٹے کی فراہمی بتدریج پورے خیبرپختونخوا میں پھیلائی جائے گی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایبٹ آباد اور پشاور زون میں آٹے کے 50 ہزار سے زائد تھیلے فروخت کیے گئے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایبٹ آباد میں 2 روز میں 22 ہزار 70 اور پشاور میں 23 ہزار 400 سے زائد سستے آٹے کے تھیلے فروخت کیے گئے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں سستا آٹا موبائل اسٹورز کی تعداد 13 جون تک 200 ہوجائے گی، 9 جون تک خیبرپختونخوا میں آٹے کے عارضی سیل پوائنٹس بھی کام شروع کردیں گے جبکہ 17 جون تک خیبرپختونخوا میں عارضی سیل پوائنٹس کی تعداد 500 ہوجائے گی۔
Comments are closed.