daty hookup hookup Colmar office hookup hookup Uniondale curvy hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دعا زہرہ کی عمر کے تعین کا ٹیسٹ ہوگیا

پسند کی شادی کے لیے کراچی سے باہر جانے والی دعا زہرہ کی عمر کا تعین کرلیا گیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر کیے گئے ٹیسٹ میں سامنے آیا ہے کہ دعا زہرہ کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے۔

سندھ ہائیکورٹ کراچی نے دعا زہر ا کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے، جس میں دعا زہرا کو حتمی فیصلے تک تحویل میں رکھنے کا حکم دیا۔

کراچی کے سول اسپتال میں کیے گئے ٹیسٹ کی رپورٹ کل صبح پولیس کو موصول ہوگی، جو سندھ ہائیکورٹ میں جمع کروائی جائے گی۔

دعا زہرہ کے والد کا دعویٰ ہے کہ دعا کی عمر 14 سال ہے، انہوں نے گزشتہ روز عدالت میں پیدائش کا سرٹیفکیٹ اور پاسپورٹ بھی پیش کیا۔

دعا زہرہ نے گزشتہ روز عدالت عالیہ میں پیشی کے موقع پر کہا تھا کہ اس نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے، وہ والدین کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.