
بجلی کی لوڈشیڈنگ پر کراچی کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔
کراچی کے علاقے گلستان جوہر پرفیوم چوک کے قریب احتجاج سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں بجلی، پانی اور گیس فراہم کی جائے۔
شاہ فیصل کالونی 2 نمبر میں بھی لوشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ ہوا، خواتین دریاں بچھا کر سڑک پر بیٹھ گئیں، جس کے بعد شاہ فیصل سے کورنگی جانے والی سڑک پر ٹریفک جام رہا۔
گارڈن میں بھی علاقہ مکینوں نے بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا، جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
Comments are closed.