
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان قومی اسمبلی کا دوسرے دن بھی انتظار کیا گیا مگر کوئی نہیں آیا۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں دوسرے دن بھی کوئی پی ٹی آئی رکن اسمبلی اپنے استعفے کی تصدیق کے لیے نہیں آیا۔
پی ٹی آئی ارکان کی قومی اسمبلی میں واپسی کی راہ ہموار ہوگئی ہے، وہ تنخواہ کے بھی حقدار ہوں گے۔
ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ دوسرے دن بھی پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اپنے استعفوں کی تصدیق کے لیے نہیں آئے اور اسپیکر قومی اسمبلی 11 بجے سے ڈھائی بجے تک بلائے گئے 30 ارکان اسمبلی کے اپنے آفس میں منتظر رہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں سے متعلق فیصلہ 10 جون کو کریں گے۔
پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے استعفوں کی تصدیق نہ کرنے سے ان کے استعفے منظور نہیں ہو سکیں گے۔
قواعد کے تحت قومی اسمبلی سیکریٹریٹ پی ٹی آئی ارکان کو 12 اپریل سے مئی کے پورے مہینے کی تنخواہ کی ادائیگی کا پابند ہوگا۔
Comments are closed.