hookup Telford Pennsylvania app for plane hookups secure hookup site best hookup apps that aren't a scam curvy hookup whisper hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کا سرکاری ملازمین سے گاڑیاں یا الاؤنس واپس لینے کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین سے گاڑیاں یا پھر پیٹرول الاؤنس واپس لینے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران کفایت شعاری مہم سے متعلق تفصیلی بحث ہوئی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب تک ہم خود کفایت شعاری نہیں اپنائیں گے عوام کو کس منہ سے کہیں گے، ہمیں خود کو عوام کے سامنے مثال کے طور پیش کرنا ہوگا۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کاکہنا ہے کہ ملک کے تمام شعبوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کو پیٹرول الاؤنس کے ساتھ گاڑیوں کے استعمال پر اظہارِ برہمی کیا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو پیٹرول الاؤنس مل رہا ہے تو گاڑیاں کیوں استعمال ہو رہی ہیں۔

وزیراعظم نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین سے گاڑیاں یا الاؤنس واپس لیا جائے جبکہ اس سلسلے میں سیکریٹری کابینہ کو ہدایات بھی جاری کردیں۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ گریڈ 20 کے افسران کو 60 ہزار، گریڈ 21 کے افسران 75 ہزار کا پیٹرول الاؤنس ملتا ہے۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ گریڈ 22 کے افسر کو 90 ہزار روپے پیٹرول الاؤنس ملتا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ہمارے پاس مشکلات کا حل ہے، ہم کرسکتے ہیں اور کریں گے، ان شاء اللّٰہ۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مشکل حالات میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں نیشنل اکنامک کونسل (این ای سی) کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کا گیا۔ جس کے بعد وزیراعظم نے اجلاس کل طلب کرلیا۔

نیشنل اکنامک کونسل اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے، اس اجلاس میں مارکیٹوں کی بندش پر مشاورت ہوگی۔

مارکیٹوں کی بندش سے تاجروں اور بزنس کمیونٹی سے مشاورت کی جائے گی، این ای سی اور تاجروں سے مشاورت کے بعد کابینہ کی خصوصی کمیٹی اپنی تجاویز دے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.