being honest about wanting hookup reddit 17 year old hookup best hookup subredduts cctv grindr hookup tampa hookup Birmingham hookup agency in singapore

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کھاد اسمگلنگ کا الزام، PTI ایم پی اے کیخلاف مقدمہ درج

ڈیرہ غازی خان سے منتخب پی ٹی آئی کے ممبر پنجاب اسمبلی حنیف پتافی کے خلاف کھاد اسمگلنگ کے الزام پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈیرہ غازی خان کے تھانہ دراہمہ میں محکمہ زراعت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک محمد کلیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی آر متن کے مطابق یوریا کھاد ڈیلر محمد رفیق پتافی کے گودام اور دفاتر میں متعلقہ حکام گئے ڈیلر کے بھائی ممبر پنجاب اسمبلی محمد حنیف پتافی بھی موقع پر آگئے تھے۔

ڈیلر سے خریدو فروخت کا ریکارڈ طلب کیا گیا مگر وہ مقررہ وقت تک ریکارڈ فراہم نہ کرسکے۔

ڈیرہ غازی خان کی کے پی کے اور بلوچستان سے سرحدیں ملتی ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کھاد اسمگلنگ کی گئی ہے اور اسمگلنگ کی وجہ سے کھاد کی قلت پیدا ہوگئی اور مقامی کاشتکاروں کو سرکاری نرخ پر کھاد کی فراہمی میں مشکل کا سامنا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.