17 year old hookup whisper hookup edelman hookup best really free hookup sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دعا منگی کیس کا فرار ملزم زوہیب قریشی گرفتار

دعا منگی کیس کے فرار ملزم زوہیب قریشی کو  کشمور سے پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

زوہیب قریشی کی گرفتاری سے متعلق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم بلوچستان سے گاڑی چوری کرکے فرار ہوا تھا۔

پولیس ناکہ بندی کرکے مین ہائی وے پر کھڑی تھی کہ ملزم نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

گرفتار ملزم زوہیب قریشی کے خلاف گاڑی چوری کے 18 مقدمات درج ہیں، پولیس کی جانب سے ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ ملزم زوہیب قریشی عدالت میں پیشی کے بعد جیل واپس جاتے ہوئے طارق روڈ میں شاپنگ مال سے فرار ہوا تھا۔

واضح رہے کہ دعا منگی کو 30 نومبر 2019 کو ڈیفنس سے اغوا کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.