کراچی میں رواں سال اب تک 34 شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل اور 165زخمی ہوچکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق رواں سال گھروں میں ڈکیتیوں کی 183 وارداتیں جبکہ فیکٹریوں، دفتروں اور دکانوں میں ڈکیتی کی 424 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی رپورٹڈ وارداتوں کی تعداد 2043 ہے۔ اس سال اب تک 11749 شہریوں سے موبائل فون چھینے جاچکے ہیں۔
شہر قائد میں اس سال شہریوں سے 69 گاڑیاں چھینی گئیں اور 907 چوری کی جاچکی ہیں۔
رواں سال اب تک 19 ہزار 832 موٹرسائیکلیں چھیننے کی وارداتیں رپورٹ ہوچکی ہیں جبکہ موٹرسائیکل چوری کی 1854 وارداتیں بھی رپورٹ ہوئیں۔
Comments are closed.