hookup hotshot mature cancer man and hookups hookup Vincentown New Jersey cd hookups in cochise county best hookup apps that aren't a scam

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان کابینہ اجلاس، پنشن میں اضافہ، 3 نئے اضلاع کی منظوری

بلوچستان کابینہ نے سرکاری ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دیدی ہے۔

صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران نے کوئٹہ میں کابینہ کی سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافے کی منظوری کی نوید سنائی۔

انہوں نے بتایا کہ صوبائی کابینہ نے 3 نئے اضلاع حب، کاریزات اور اوستہ محمد کی منظوری دے دی ہے۔

عبدالرحمان کھیتران نے مزید کہا کہ بلوچستان کابینہ نے زیارت ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی منظوری بھی دے دی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے صوبائی کابینہ اراکین کے اخراجات میں 50 فیصد کٹوتی کی ہدایت کی۔

صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی حلقہ بندیوں میں غلطیاں ہیں، ہم ان کو قبول نہیں کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.