
بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایم کیوایم کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران سندھ حکومت کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کروا دیا گیا۔
حکومت سندھ نے بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ قانون سازی سے متعلق کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں۔
سندھ حکومت کے جمع کے جواب میں کہا گیا ہے کہ کمیٹیوں کو حتمی نتائج تک پہنچنے کے لیے وقت درکار ہے، اگر انتخابات مقررہ مدت میں ہوگئے تو پھر قانون سازی مکمل نہیں ہو پائے گی۔
جواب میں مزید کہا گیا کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوئے تو حلقہ بندیوں کا کام مکمل نہیں سکے گا، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی میں تمام معاملات پر بحث ہو رہی ہے۔
ایم کیو ایم نے بلدیاتی قانون میں ترمیم اور حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست دائر کر رکھی ہے، عدالت نے ایم کیو ایم کے وکیل سے جواب الجواب طلب کرلیا۔
Comments are closed.