
سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے اپنے متعلق شائع ایک خبر کی تردید کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزاد اکبر نے ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں ایک بےسروپا اور بےبنیاد خبر شائع کی گئی جس کا نہ ہی کوئی سر ہے نہ پیر۔
سابق وزیراعظم کے مشیر نے تحریر کیا کہ میں اس کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔
ساتھ میں انہوں نے میڈیا اداروں سے درخواست کی کہ غیر تصدیق شدہ خبریں چھاپنے سے گریز کریں۔
Comments are closed.