st louis hookups reddit hookup Monmouth Junction NJ curvy hookup hookup agency in singapore

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مفت ملنے والے پرانے صوفے نے امریکی خاتون کو مالا مال کردیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی خاتون کو استعمال شدہ صوفے سے 36 ہزار ڈالر کی رقم مل گئی۔

وکی اُمودو نامی خاتون کو صوفہ سیٹ کی ضرورت تھی اور انہوں نے استعمال شدہ فرنیچر کی ویب سائٹ سے ایک صوفہ پسند کیا۔

ایک فیملی یہ صوفے فروخت کرنا چاہتی تھی کیونکہ اس کو استعمال کرنے والے ان کے رشتے دار کا انتقال ہوچکا تھا۔

ویب سائٹ پر یہ صوفہ سیٹ ’’مفت اشیا‘‘ کی کیٹگری میں تھا جہاں سے وکی اُمودو نے اسے پسند کیا اور گھر لے کر آگئیں۔

ایک صوفے کے کُشن سے اُمودو نے ہزاروں ڈالر کی نقدی برآمد کی۔

انہوں نے جس فیملی سے یہ صوفہ خریدا تھا اس کو فون کرکے اطلاع دی اور پورے 36 ہزار ڈالر واپس بھجوا دیے۔

رقم واپس کرنے پر صوفہ دینے والی فیملی نے اُمودو کو 2200 ڈالر شکریہ کے ساتھ بھیجے جس سے انہوں نے نیا فریج خرید لیا۔

فیملی کو نہیں معلوم کہ اتنی بڑی رقم صوفے میں کب سے جمع تھی لیکن انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ایک قریبی رشتے دار کے انتقال بعد گھر کی کئی جگہوں سے ہزاروں ڈالر برآمد ہوچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.