the hookup game download hookup Vincentown New Jersey pregnant hookup daty hookup ford escort zx2 sr ecu hookup what is hud hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کے اشتہارات کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیرون ملک دوروں کے اشتہارات شائع کرنے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کے اشتہارات شائع کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی اور 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ عدالت نے بڑی احتیاط سے اخبارات میں چھپے اشتہار کا جائزہ لیا، اشتہار وزیراعظم کی تشہیر نہیں بلکہ پاکستان ترکی خصوصی تعلقات سے متعلق ہے، اخباری اشتہار میں ترک صدر کی تصویر بھی لگائی گئی ہے۔

ہائیکورٹ نے کہا کہ اشتہار میں ایسا کوئی مواد نہیں جسے وزیراعظم کی ذاتی تشہیر قرار دیا جاسکے، عدالت بھی بصورت دیگر پاکستان ترکی تعلقات کے اشتہار کو متنازع نہیں بنائے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے حکمنامے میں کہا کہ عدالت نے دورۂ ترکی سے قبل اخبارات میں شائع اشتہارات کا بغور جائزہ لیا،اشتہار میں ایسا مواد نہیں جسے وزیر اعظم کی خودپسندی سمجھا جاسکے۔

تحریری حکم نامہ میں کہا گیا کہ پاکستانی عوام اور ترکی کے درمیان قابل رشک تعلقات اتنے خاص اور مضبوط ہیں کہ انہیں اس قسم کی حوصلہ افزائی کی ضرورت نہیں،یہ خود کو بڑھاوا دینے کا معاملہ نہیں ہے، بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ عدالت توقع کرتی ہے کہ عوامی فنڈز سے اشتہارات کی اشاعت کیلئے سپریم کورٹ کے مشاہدات کو مدنظر رکھا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.