connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup hookup bbw com arduino led hookups hookup Middletown Delaware

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عُمران ملک نے وقار یونس سے متعلق بریٹ لی کی بات کی تردید کردی

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے بھارتی فاسٹ بولر عمران ملک (Umran Malik) کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس کو فالو نہیں کرتے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عُمران ملک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرے آئیڈیل جسپریت بمرا، محمد شامی اور بھونیشور کمار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں وقار یونس کو فالو نہیں کرتا بلکہ میرا بولنگ انداز فطری ہے۔

خیال رہے کہ عُمران ملک کو بھارت کی قومی ٹیم میں شامل کرلیا ہے، وہ جنوبی افریقا کے خلاف ہونے والی ٹی 20 سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے بھارتی فاسٹ بولر عمران ملک (Umran Malik) نے اپنی تیز فتار بولنگ سے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے

انڈین پریمئیر لیگ میں سن رائز حیدرآباد کی نمائندگی کرنے والے عمران ملک نے ایونٹ میں تیز رفتار سے گیند بازی کی تھی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی نے کہا تھا کہ عُمران ملک انہیں وقار یونس کی یاد دلاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.