hookup hotshot mature free messege hookup sites dknight magicbox ii bluetooth hookup homemade hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جاپان پاکستان کے قریبی دوستوں میں سے ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جاپان پاکستان کے قریبی دوستوں میں سے ایک ہے، جاپان پاکستان میں اہم منصوبوں میں معاونت کر رہا ہے۔

اس بات کا اظہار خیال وزیراعظم نے اسلام آباد میں جاپانی سرمایہ کاروں سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ 90 کی دہائی تک پاکستان میں بہت سی جاپانی کمپنیاں کام کر رہی تھیں، جاپان نے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر پاکستان کی مدد کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گاڑیوں کی صنعت سے ہزاروں افراد نے روزگار حاصل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جاپان نےجس طرح پہلی جنگ کے بعد ترقی کی وہ قابل تعریف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں میں جاپان کی جانب سے پاکستان کو 13 ارب ڈالر کی خطیر رقم دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.