بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے وارداتوں میں ملوث بلیو ہونڈا سٹی گینگ گرفتار

کراچی میں سپر ہائی وے پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پولیس نے کارروائی کرکے چوری کی وارداتوں میں ملوث بلیو ہونڈا سٹی گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔

گڈاپ پولیس نے سپر ہائی وے پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کارروائی کرکے چوری کی وارداتوں میں ملوث بلیو ہونڈا سٹی گینگ کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق گروہ میں خاتون سمیت 4 ملزمان شامل ہیں، ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزمان نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چوری کی ایک درجن وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ملزمان وارداتوں کے دوران 100 تولہ سے زائد سونا چرا چکے ہیں، گرفتار ملزمان کے چوری اور لوٹ مار کے دیگر 10 مقدمات بھی سامنے آگئے ہیں۔

گرفتار ملزمان سے بلیو ہونڈا سٹی گاڑی،چوری میں استعمال اوزار اور اسلحہ برآمد ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.