بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک ریاض اور انکی بیٹی کی مبینہ آڈیو پر ریحام کا تبصرہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ملک ریاض اور ان کی بیٹی کی مبینہ آڈیو ٹیپ پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں ریحام خان نے کہا کہ اب بیوی کو ہیرا بھی نہیں ملے اور ہیرو بھی نہیں، تو کچھ انتظام تو بنتا ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ منظر عام پر آنے والی آڈیو سے تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کے ترجمان عطا تارڑ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ملک ریاض اور ان بیٹی کی مبینہ آڈیو سامنے لے آئے۔

اس آڈیو میں ملک ریاض کی بیٹی اپنے والد کو بتا رہی ہیں کہ فرح کا فون آیا تھا، خاتون اول نے ہیرے کی 3 کیرٹ کی انگوٹھی قبول کرنے سے منع کردیا ہے۔

مبینہ آڈیو میں امبر فرح خان کا نام لیے بغیر کہتی ہے کہ ہفتے کو اُس سے ملاقات ہے، انگوٹھی اُس سے پہلے ہی ارینج کرلیں، اس پر ملک ریاض اپنی صاحبزادی سے کہتے ہیں کہ تم انگوٹھی منگوالو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.