hookup Mansfield Center arduino led hookups free messege hookup sites hookup sites like craigslist hookup Wyoming is there a real hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چاہتے ہیں پی ٹی آئی بھی گرینڈ ڈائیلاگ کا حصہ بنے، شاہد خاقان عباسی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے گرینڈ ڈائیلاگ کی بات کی ہے، اسٹیک ہولڈرز میں فوج اور عدلیہ بھی شامل ہے، چاہتے ہیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بھی گرینڈ ڈائیلاگ میں شریک ہو۔

 جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ امید ہے وزیراعظم اس ڈائیلاگ میں سب کو مدعو کریں گے، سیاست اپنی جگہ اور ملک کا مفاد اپنی جگہ ہے، اتحادی جماعتوں کا جو فیصلہ تھا میرا بھی وہی ہے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان جو معاشی بارودی سرنگیں بچھا کر گئے وہ صاف کرنے میں چھ ماہ لگیں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اتحادی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، عمران خان کو چاہیے تھا کہ اپوزیشن میں بیٹھ کر تنقید کرتے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے  کے علاوہ کوئی چوائس نہیں تھی، فیصلوں کی اونر شپ سب پاکستانیوں کو لینی پڑے گی۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ٹرتھ کمیشن بنادیں اور تاریخ کو درست کردیں، پچھلی حکومت نے ایک میگا واٹ بجلی کا اضافہ نہیں کیا، چار سال کی خرابیاں ایک ماہ میں ٹھیک نہیں ہوسکتیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں کسی کے ذاتی معاملات پر بولنا مناسب نہیں سمجھتا، اگر ان معاملات سے کرپشن کا ثبوت ملتا ہے تو اس کا پیچھا کرنا ہماری قانونی ذمے داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہر ایک پر مقدمہ کیا، کچھ ثابت نہ کرسکے، قانون کو اپنے ذاتی مقاصد اور مفاد میں استعمال نہیں کرنا چاہتے، پہلے نیب قانون سے بالا تر ہو کر کام کرتا تھا، نیب نے کبھی کرپشن ثابت کی ہے؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.