پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعظم شہباز شریف کی گرینڈ ڈائیلاگ کی تجویز مسترد کردی۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے گرینڈ ڈائیلاگ کا شوشہ چھوڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وسیع البنیاد مذاکرات کا شوشہ حکومتی ناکامی اور 50 روز میں پھیلائی گئی معاشی تباہی کا اعتراف ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت نے 8 ہفتوں میں ہی ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے۔
انہوں نے پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے حوالے سے بتایا کہ اس میں بدترین مہنگائی، معاشی تباہی پر تبادلہ خیال ہوا۔
فرخ حبیب نے کہا کہ کور کمیٹی اجلاس میں انتخابی دھاندلی کے منصوبے اور معاشی انحطاط سے ملکی سلامتی کو لاحق دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔
Comments are closed.