بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 4.8 فیصد رکھنے کی تجویز

وزارتِ خزانہ نے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 4.8 فیصد رکھنے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اگلے مالی سال کے لیے بجٹ خسارہ 3700 ارب 70 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال کے لیے پرائمری خسارہ جی ڈی پی کا 0.5 فیصد رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے، جبکہ اگلے مالی سال کے لیے پرائمری خسارہ 400 ارب روپے تک رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

 ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اگلے مالی سال کے لیے مالی خسارہ جی ڈی پی کا 7.4 فیصد رکھنے کی تجویز آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ اگلے مالی سال کے لیے مالی خسارہ جی ڈی پی کا 4.9 فیصد رکھا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.