instant sex hookup sites farm girl hookup hookup agency in singapore hookup Stafford CT 2010 free hookup apps my senior hookup reviews

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بی جے پی رہنما کا گستاخانہ بیان، وزیراعظم کی شدید مذمت، عالمی براردی سے نوٹس لینے کا مطالبہ

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں کی جانب سے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ بارہا کہہ چکے ہیں فاشسٹ مودی کی قیادت میں بھارت مذہبی آزادی پا مال کر رہا ہے، بھارت میں مسلمانوں پر شدید ظلم و ستم جاری ہے۔

بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کو پارٹی کی پرائمری ممبر شپ سے معطل کردیا گیا ہے، جبکہ ایک اور رہنما نوین جندال کو پارٹی سے نکال باہر کیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دنیا بھارتی انتہا پسندی کا نوٹس لے، ہمارے لیے نبی کریمﷺ کی محبت سے بڑھ کر اور کچھ نہیں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تمام مسلمان نبی کریمﷺ کی محبت اور ناموس کے لیے اپنی جان قربان کرسکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.