پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان کے گھر پر نامعلوم افراد کے آنے کے معاملے پر پولیس نے ابتدائی رپورٹ پیش کردی۔
ڈی ایس پی شارع فیصل نے اعلی حکام کو واقعے کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پلوشہ خان کے گھر کے باہر 4 افراد آئے اور انہوں نے بل مانگے، آنے والے افراد میں سے 2 وکیل اور 2 عام شہری لگ رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گھر والوں کے منع کرنے پر وہ لوگ واپس چلے گئے، جبکہ واقعے کے وقت پلوشہ خان گھر پر موجود نہیں تھیں۔
Comments are closed.