boyne tannum hookup rules a v hookup on xbox 360 casual encounter hookups hookup Vincentown New Jersey cancer man and hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاقی کابینہ نے چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض کے حصول کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض کے حصول کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے قرض کے حصول کے لیے سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی، جس کے مطابق چین سے ملنے والا قرضہ تین سال کے لیے ہوگا۔

اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چین کے ساتھ قرض واپسی مؤخر کرنے کی شرائط طے پا گئیں۔

سمری کے مطابق 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرضہ ایک فیصد مارجن پر ملے گا، قرضہ 2019 کے معاہدے کے تحت ملے گا۔

وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی سمری کی منظوری دی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ قرض واپسی مؤخر کرنے کی شرائط طے پا گئی ہیں، جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.