best totally free hookup app edf8329we ford escort zx2 sr ecu hookup gay byu hookups instant sex hookup sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت میں کم عمر لڑکی سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان گرفتار

بھارتی شہر حیدرآباد میں نوجوان لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 5 میں سے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق زیر حراست ایک ملزم تلنگانہ راشٹرا پارٹی کے مقامی رہنما کا بیٹا ہے، دوسرے ملزم کی شناخت سعد الدین ملک کے نام سے ہوئی ہے۔

17 سالہ لڑکی کو 5 ملزمان نے اس وقت مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جب وہ 28 مئی کو ایک دعوت سے گھر واپس جارہی تھی۔

پانچوں لڑکوں نے شہر کے پوش علاقے میں مرسیڈیز گاڑی پارک کی اور لڑکی کے ساتھ گھنائونے جرم کا ارتکاب کیا۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بیان اور سی سی ٹی وی کی مدد سے پانچوں ملزمان کی شناخت کرلی ہے، گرفتار ملزمان میں سے تین 18 سال سے کم عمر ہیں۔

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں پچھلے ہفتے نوجوان لڑکی سے ملزمان نے گاڑی میں اجتماعی زیادتی کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بی جے پی رہنماؤں نے الزام لگایا ہے کہ ریاست کی حکمران پارٹی کیس پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.