burley bike hookup dailydot hookup app galaxy s10 stereo hookup american hookup lisa wade pdf hookup Middletown Delaware gay byu hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: امام خمینی کی 33 ویں برسی کی مناسبت سے ’یاد امام ‘ کی تقریب

امام خمینی کی 33ویں برسی کی مناسبت سے ’یاد امام ‘ کے عنوان سے کراچی میں حسینیہ ایرانیاں میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن نوریاں، مشہور عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی، نائب صدر ملی یکجہتی کونسل قاضی احمد نورانی، کراچی کے بزرگ عالم دین علامہ غلام عباس رئیسی، صدر جامعه المصطفی العالمیه حجت الاسلام والمسلمین دادسرشت تهرانی، اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر امام خمینی مدرسہ کراچی کے صدر، عالمی انجمن اتحاد امت مشن کے صدر علامہ ذاکر شاہ فیروز الدین رحمانی، قرآن منہاج سندھ کے سربراہ عامر خواجہ، رکن صوبائی اسمبلی محمد عباس جعفری اور متعدد مذہبی و سیاسی شخصیات موجود تھیں.

اس تقریب میں جس کا اہتمام حسینیه ایرانیاں کے زیر اہتمام کیا گیا تھا، کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن نوریاں نے امام خمینی کی 33ویں برسی کے موقع پر تعزیت پیش کرتے ہوئے عاشورہ کے قیام کے راز کو شہداء کا پاکیزہ خون اور شہداء کا الٰہی مقصد قرار دیا۔

حسن نوریاں نے کہا کہ امام خمینی کی قیام کا آغاز تقریباً 60 سال قبل ایران میں مدرسہ فیضیہ کے طالب علموں کے پاکیزہ خون سے ہوا اور آخر تک عوام کی جدوجہد سے مسلط کردہ جنگ کو شہداء کے خون سے کامیاب کردیا۔ 

اُنہوں نے مزید کہا کہ امام خمینی کی انقلاب قاسم سلیمانی جیسے ساتھیوں کے خون سے ان کی زندگی میں جاری رہی اور امام زمان علیہ السلام کے ظہور تک جاری رہے گا.

آخر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مرحوم امام کی رحلت کے بعد ایک صحیح جانشین اور لائق رہنما ہمارے ملک پر رہبری کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رہبر معظم اپنے تمام الفاظ کے ساتھ ہمت، استقامت اور صراحت کے ساتھ دنیا کے ظالموں کے سامنے کھڑے ہوئے ہیں اور وہ ہمیشہ ہمیں امام خمینی کی اسی ثابت قدمی اور جرأت کی یاد دلاتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.