
لاہور کے چلڈرن اسپتال میں صبح پانچ بجے کے قریب لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔
ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ چلڈرن اسپتال میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق میڈیسن اسٹور پر مشتمل فلور میں کروڑوں روپے مالیت کی دوائیں موجود ہیں۔
آگ پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے 7 فائر ٹینڈرز اور اسنارکل کی مدد حاصل کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی اسنارکل اسپتال کے اندر لے جانے کے لیے مرکزی گیٹ توڑ گیا تھا۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی، ایسا لگتا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی۔
انتظامیہ نے یہ بھی کہا کہ اسپتال میں آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے کمیٹی بنا دی ہے، دوسری فارمیسی سے مریضوں کو ادویات دی جارہی ہیں۔
Comments are closed.