black gay hookup knoxville hookups dailydot hookup app what is hud hookup app best hookup apps that aren't a scam

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز اور حمزہ کی گرفتاری مطلوب ہے، ایف آئی اے

لاہور کی خصوصی عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز  شامل تفتیش نہیں ہوئے، دونوں کی گرفتاری مطلوب ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سال تک تحقیقات کی گئیں، ایف آئی اے کوئی شواہد ریکارڈ پر نہ لا سکی، پچھلے دور میں بدترین سیاسی انجینئرنگ کی گئی۔

وکیل امجد پرویز نے یہ بھی کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بھی سیاسی انجینئرنگ کو حقیقت قرار دے چکی ہے، مشتاق چینی کے بارے میں کہا گیا کہ وہ شامل تفتیش ہوا، ان کو نہ گواہ بنایا گیا نہ ملزم بنایا گیا۔

حمزہ شہباز کے وکیل کا کہنا تھا کہ باپ بیٹا جب جیل میں تھے تو ایف آئی اے نے دونوں کو شامل تفتیش کیا، گزشتہ دور میں اپوزیشن لیڈرز کو دبانے کیلئے حکومتی مشینری کا استعمال کیا گیا۔

فاضل جج نے استفسار کیا کہ کیا ایف آئی اے کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری مطلوب ہے؟ جس پر ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز دونوں کی گرفتاری مطلوب ہے، دونوں ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔

وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ایف آئی اے کے وکیل غلط بیانی کر رہے ہیں ملزمان شامل تفتیش ہوئے ہیں، سابقہ دور حکومت کا ایک ہی ایجنڈا تھا کہ اپوزیشن لیڈرز کو تحویل میں رکھا جائے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کو وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اسپیشل کورٹ سینٹرل سے روانہ ہوگئے، جبکہ حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز کے دلائل جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.