best really free hookup sites hookup Middletown Delaware hookup Millerton gay byu hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کے خلاف نیوزی لینڈ کی پوزیشن مستحکم

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز کے تاریخی گراؤانڈ پر کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن روز کیویز نے دوسری اننگز میں 4 وکٹ پر 236 رنز بنالیے ہیں۔ یوں مہمان ٹیم کی برتری 227 رنز ہوگئی ہے۔

ڈریئل مچل 97 اور ٹام بلینڈل 90 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا بھجوادی ہے۔

 انگلش ٹیم کے میتھوپوٹس 2، اسٹیورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

دن کے آغاز میں انگلش ٹیم نے گزشتہ روز کے اسکور 116 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل دوبارہ شروع کیا۔

انگلش ٹیم کے بقیہ بیٹرز اسکور میں صرف 25 رنز کا اضافہ کرسکے، یوں پوری ٹیم 141 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نے 4 اور ٹرینٹ بولٹ نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔

دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پھر مشکلات کا شکار ہوگئی، 56 رنز پر اُس کے 4 بیٹرز پویلین چلے گئے۔

پانچویں وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں مچل اور بلنڈل نے 180 رنز جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن بہتر کردی۔

نیوزی لینڈ کا اسکور چار وکٹ پر 236 رنز ہے، مچل 97 اور بلنڈل 90 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.