hookup Mount Ephraim office hookup hookup Colmar my senior hookup reviews best really free hookup sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہمارے دور میں مہنگائی مارچ والے آج کہاں غائب ہیں؟ شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے استفسار کیا ہے کہ ہمارے دور میں مہنگائی مارچ کرنے والے آج کل کہاں غائب ہیں؟

لاہور سے جاری بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے دور میں بلاول بھٹو زرداری نے مہنگائی مارچ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 15 ماہ بعد عام انتخابات کرانے کی ہامی بھرلی۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگی نائب صدر مریم نواز بھی ہمارے دور میں مہنگائی کے خلاف مارچ کرنے نکلی تھیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ میں پوچھتا ہوں کہ آج وہ مہنگائی مارچ کرنے والے کہاں غائب ہیں؟

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف کے دباؤ کے باوجود سبسڈی دی، عمران خان نے واضح کہا کہ عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالوں گا۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ روس ہمیں 30 فیصد سستی گندم اور پیٹرول دینے کو تیار تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.